حج درخواستوں کی وصولی کیلئے ہفتے کے روزنامزد بینک کھلے رہیں گے 

Aug 08, 2025 | 18:30:PM
حج درخواستوں کی وصولی کیلئے ہفتے کے روزنامزد بینک کھلے رہیں گے 
کیپشن: عازمین حج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)حج درخواستوں کی وصولی کیلئے کل ہفتے کے دن نامزد بینک کھلے رہیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست تک جاری رہے گی،وزارت مذہبی امور کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں،اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

حج درخواست گزار اپنی آسانی کے مطابق آن لائن یا بینک کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شیرافضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی؟ پارلیمنٹ ہاؤس سے اہم خبرآگئی