پی ٹی آئی کے بیشتر ارکان قومی اسمبلی شیر افضل کی پارٹی میں واپسی کے حامی
بیرسٹر گوہر، شہر یار آفریدی،اسد قیصر،ڈاکٹر نثار جٹ اوردیگرحامی، خود بھی بانی کیساتھ رہنا چاہتا ہوں،شیرافضل مروت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاوس میں بیٹھک ہوئی جس میں شیر افضل مروت کی تحریک انصاف میں واپسی پر گفتگوہوئی اوربیشترارکان نے ان کی پی ٹی آئی میں واپسی کی حمایت کی۔
تحریک انصاف کے بیشتر ارکان قومی اسمبلی شیر افضل کی پارٹی میں واپسی کے حامی ہیں،ارکان نے رائے دی کہ شیر افضل مروت کو واپس لیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کو بھی سفارش کی جائے۔
بیرسٹر گوہر، شہر یار آفریدی،اسد قیصر،ڈاکٹر نثار جٹ اوردیگر ارکان شیرافضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی کے حامی ہیں،ارکان نے اس موقع پر رائے دی کہ شیرافضل مروت کو پہلے پارٹی پر بیان بازی سے روکا جائے اورماحول سازگار بنایا جائے۔
بعض ارکان نے رائے دی کہ یہ گارنٹی کون دے گا شیر افضل مروت پارٹی رہنماوں کے خلاف بیان بازی نہیں کرے گا ،ڈاکٹرنثارجٹ نے کہاکہ ہم بانی پی ٹی آئی کو سفارش کریں گے کہ شیر افضل مروت کو واپس لیا جائے,ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے کہاکہ ارکان کی اکثریت نے مروت کو پی ٹی آئی میں واپس آنے کی سفارش کی ہے.
یہ بھی پڑھیں:14 اگست کو شاہدرہ میں ورکرز کنونشن،پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
دوسری طرف شیرافضل مروت نے کہاہے کہ میں ان ارکان کامشکور ہوں جو پارٹی میں مجھے واپس دیکھنا چاہتے ہیں،میں خود بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی پارٹی میں رہنا چاہتا ہوں،میرے خلاف بلاجواز بیان نہ دیں تو میری طرف سے مزاحمتی بیان نہیں ہوگا۔
شیر افضل مروت نے مزیدکہاکہ جب کوئی مجھ پر تنقید کرتا ہے تو میں خاموش نہیں رہ سکتا، تاہم اب سخت جملوں سے اجتناب کروں گا۔