جولائی 2025 میں ترسیلات زرمیں ماہانہ 6 فیصد کمی جبکہ سالانہ 7 فیصد اضافہ ہوا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)جولائی 2025 میں ترسیلات زرمیں ماہانہ 6 فیصد کمی جبکہ سالانہ 7 فیصد اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2025 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3 ارب 21 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جبکہ جولائی 2024 میں ترسیلات زر 2 ارب 99 کروڑ ڈالر آئی تھیں ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2025 میں سعودی عرب سے سب سے زیادہ 82.40 کروڑ ڈالر اوریو اے ای سے 66.50 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں:بی آئی ایس پی کی امدادی رقم بینک اکاؤنٹ میں بھیجنی چاہئے ، وفاقی محتسب
جولائی2025 میں برطانیہ سے 45 کروڑ ڈالر اور امریکہ سے 27 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔