وزیراعلیٰ اور ان کے وزراء کوچھٹی پر جانے کے بھی پیسے ملیں گے

Aug 08, 2025 | 12:11:PM
وزیراعلیٰ اور ان کے وزراء کوچھٹی پر جانے کے بھی پیسے ملیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )وزیراعلیٰ اور ان کے وزرا کوچھٹی پر جانے کے بھی پیسے ملیں گے۔
پارلیمانی مشیروں کی طرز پر وزراء کو بھی چھٹی پر الاؤنس دینے کی تجویزسامنے آگئی،وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزراء ،سپیکر کیلئے قانون میں ترمیم کی سمری تیارکرلی گئی اورمحکمہ قانون نے ترمیمی بل کا ڈرافٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ کو بھیج دیاہے۔
تنخواہوں میں اضافے کے بعد چھٹی کی مراعات بھی یکساں کرنے کی تجویزدی گئی ہے،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی سفارش پر اہم ترمیمی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف محکموں کی آسامیوں کےلئے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان
قانون میں تبدیلی کے ذریعے چھٹیوں کی تنخواہ اورالاؤنس کا دائرہ وسیع کیا جائیگا،سرکاری چھٹیوں پر بھی مکمل تنخواہ اور الاؤنس کا بل منظوری کا منتظرہے۔