آرٹسٹ کا بابر اعظم کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین،ویڈیو وائرل 

Aug 08, 2023 | 11:48:AM
 باصلاحیت آرٹسٹ کا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو منفرد اور تخلیقی انداز میں خراجِ تحسین کردیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) باصلاحیت آرٹسٹ  نےقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو منفرد اور تخلیقی انداز میں خراجِ تحسین پیش کردیا۔ 

حال ہی میں ایک آرٹسٹ نے’آف اسٹائلز‘ کے نام سے موجود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ نے آئسکریم اسٹکس، ماچس کی ڈبیوں اور تیلیوں کو آپس میں جوڑ کر ایک ڈھانچہ تیار کیا اور پھر اسے روشنی میں دیوار کے سامنے رکھا تو دیوار پر اس کے سائے سے بابر اعظم کی تصویر بن گئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Aaf_stylize (@mr_aafstylize)

ایک صارف نے آرٹسٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’آپ کو یہ بنانے میں ایک ہفتہ لگا، میں واقعی آپ سے متاثر ہوں جیمی‘

دوسرے صارف نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے انہیں چیلنج کیا تھا کہ آپ یہ نہیں بنا سکتے لیکن اُنہوں نے کر دکھایا اور 5 ہزار روپے کی شرط جیت لی۔ آرٹسٹ نے صارف کے اس کمنٹ کے جواب میں شرط کے پیسے ٹرانسفر کرنے کے لیے اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر بتا دیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان  کی گرفتاری کے دوران مزاحمت پر پکڑا گیا ملزم پولیس حراست سے فرار 

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور آرٹسٹ کے زبردست فن کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔