اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

Aug 08, 2023 | 00:58:AM
اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو و اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے چہرے کے خوبصورتی کیلئے دن بھر خوب پانی پیتی ہوں۔

اپنی جلد کا خیال رکھنے کے حوالے سے اداکارہ کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میں اپنے بیگ میں ہمیشہ دھوپ سے بچاؤ کے لئے سن سکرین کریم رکھتی ہوں جس کا روزانہ ہی استعمال کرتی ہوں۔

حمائمہ نے بتایا کہ میری جِلد خشک ہے، اس لئے اسے ہمیشہ موئسچرائز کرتی ہوں، اس کے ساتھ روزانہ دن میں تین کپ سبز چائے  پیتی ہوں جس سے چہرے پر لکیریں نہیں پڑتیں اور گرین ٹی جِلد کے کینسر سے بھی بچاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ منشیات سمیت گرفتار، کتنے کلو برآمد ہوئی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں کوئی بھی سوڈا ڈرنک نہیں پیتی کیوںکہ اس سے جِلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس کے ساتھ ہی دن بھر خوب پانی پیتی ہوں جس سے چہرے اور جلد پر نکھار آتا ہے، سکن نرم و ملائم رہتی ہے۔