وزارت داخلہ نے بڑا قدم اٹھالیا

Aug 08, 2022 | 14:26:PM
وزارت داخلہ،سوشل میڈیا،منفی مہم،جوائنٹ ٹیم تشکیل،نوٹیفکشین
کیپشن: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاک فوج کے شہدا کیخلاف منفی پراپیگنڈا کے معاملے پر وزارت داخلہ نے بڑا قدم اٹھالیا۔

 سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے جوائنٹ انکوائری ٹیم کی تشکیل نو کر دی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر خالد خراسانی بم دھما کے میں مارا گیا

ایف آئی آئی کے علاوہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈی جی محمد جعفر ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ آئی ایس آئی کی جانب سے لیفیننٹ کرنل سعد شامل ہیں۔

اسی طرح آئی بی کی جانب سے وقار نثار چوہدری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سے وقار الدین، ایاز خان اور عمران حیدر شامل ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔