انسٹا گرام پر 7.5 ملین فالورز رکھنے والی ثانیہ مرزا کا مداحوں کیلئے اہم پیغام

Aug 08, 2021 | 17:31:PM
 انسٹا گرام پر 7.5 ملین فالورز رکھنے والی ثانیہ مرزا کا مداحوں کیلئے اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کھیل کے سا تھ سا تھ اکثر سو شل میڈیاپر بھی ایکٹو رہتی ہیں۔ اب انہو ں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا کی جانب سےانسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں اُنہیں خوبصورت لباس میں خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ان کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’اگر آپ قوس و قزح کے رنگ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو طوفانوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ ثانیہ مر زا نے پیغام میں ایموجیز کا استعمال بھی کیا ہے۔

یا د  رہے کہ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر 7.5 ملین فالورز رکھنے والی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا   خوبصورت ویڈیوز اور تصویریں مداحوں کے لیے  شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

یہ بھی پڑھیں:یہ پروفیشنل جیلسی اور مجھے سونیا حسین پسند ہیں۔۔اداکا رہ فر یا ل محمو د