یہ پروفیشنل جیلسی اور مجھے سونیا حسین پسند ہیں۔۔اداکا رہ فر یا ل محمو د

Aug 08, 2021 | 16:41:PM
یہ پروفیشنل جیلسی اور مجھے سونیا حسین پسند ہیں۔۔اداکا رہ فر یا ل محمو د
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) معرو ف ادا کا رہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ  مجھے نہیں معلوم سونیا حسین کو مجھ سے کیا مسئلہ ہے لیکن کوئی بات نہیں یہ پروفیشنل جیلسی ہے اور مجھے سونیا حسین پسند ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ فریال محمود  ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں۔میزبان کے ایک سو ال کے جوا ب میں فریال محمود نے بتا یا کہ سونیا حسین نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار مجھے پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا ’’یہ فریال محمود کون ہے‘‘۔ اس کے بعد اداکارہ فریال نے اپنے اور سونیا حسین کے درمیان تنازع کی وضاحت کرتے ہوئے کہا سونیا حسین مجھے نہیں جانتیں لیکن میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں ہم دونوں نے ایک ساتھ کام کیا ہے۔

فریال محمود نے مزید کہا بدقسمتی سے ایک بار مجھے ان کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا تھا جس کے بعد سونیا حسین نے میرے موٹاپے کا مذاق اڑایا جب میں موٹی تھی لیکن یہ بات بہت پرانی ہوگئی۔ لیکن اب ایک دم سے سونیا حسین شو میں کہتی ہیں کہ مجھے نہیں جانتیں۔ لیکن میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیاحوں کی کار گہری کھائی میں گرگئی۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل