قطر نے بھی ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیدیا

Apr 08, 2026 | 22:46:PM
قطر نے بھی ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قطر نے بھی ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیدیا۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ کاکہناہے کہ ریاستِ قطر  امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے، قطری وزارت خارجہ اسے کشیدگی میں کمی کی جانب ایک ابتدائی قدم قرار دیتی ہے، قطری وزارت خارجہ اس پر فوری طور پر مزید پیش رفت کی ضرورت پر زور دیتی ہے، تاکہ خطے میں تناؤ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ترجمان کاکہناتھا کہ قطری وزارتِ خارجہ پاکستان کی کوششوں کو سراہتی ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل عاصم منیر، اور ان تمام فریقین کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے ثالثی اور سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں مدد دی۔

ترجمان کاکہناتھا کہ قطری وزارت خارجہ جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پابندی کی اہمیت پر زور دیتی ہے، جنگ بندی معاہدے کی مکمل پابندی جنگ بندی کو مستحکم کرے گی اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گی، قطری وزارت خارجہ زور دیتی  ہے ایران فوری طور پر تمام جارحانہ اقدامات اور طرزِ عمل بند کرے جو علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کاکہناتھا کہ ایران ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کرے تاکہ ایسی خلاف ورزیاں دوبارہ نہ ہوں، قطری وزارت خارجہ سمندری راستوں کے تحفظ، جہاز رانی کی آزادی، اور بین الاقوامی تجارت کو بین الاقوامی قانون کے مطابق یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیتی ہے،یہ خطے اور عالمی سپلائی چینز کے استحکام میں معاون ہے۔ 

ان کاکہناتھا کہ قطری وزارت خارجہ قطر کی جانب سے تمام سفارتی کوششوں اور پرامن اقدامات کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہے، زور دیتے ہیں کہ سنجیدہ اور ذمہ دارانہ مذاکرات، بین الاقوامی قانون اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری، بحرانوں کے حل اور خطے و دنیا کو سنگین نتائج سے بچانے کے بنیادی ستون ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: