تحریک تحفظ آئین کا سیاسی اسیران کی رہائی کیلئے احتجاجی کال کا اعلان 

Apr 08, 2026 | 19:25:PM
تحریک تحفظ آئین کا سیاسی اسیران کی رہائی کیلئے احتجاجی کال کا اعلان 
کیپشن: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) تحریک تحفظ آئین نے پی ٹی آئی کے اجلاس میں شرکت کی بجائے اپنی احتجاجی کال کا اعلان کر دیا .

تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین کا سربراہی مشاورتی اجلاس محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔تحریک تحفظ آئین نے پی ٹی آئی کے اجلاس میں شرکت کی بجائے اپنی احتجاجی کال کا اعلان کر دیا ۔تحریک تحفظ آئین نے 25 اپریل سے ملک بھر میں سیاسی اسیران کی رہائی کیلئے احتجاجی جلسے اور احتجاج کا پلان  دیا۔

اپوزیشن اتحاد ضلع وائز احتجاج اور جلسے کرے گا جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو گی ۔اجلاس میں تحریک تحفظ آئین کی تنظیم سازی کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔پنجاب کیلئے عمار علی جان اور سندھ میں سید زین شاہ کو ذمہ داری سونپی گئی ۔

تحفظ آئین یکم مئی کے دن مزدوروں کے ساتھ ملکر بھی ریلی نکالے گی ۔تحریک تحفظ آئین نے حکومت کو ملکی سطح پر بھی مذاکرات کرنے اور سیاسی سپیس پیدا کرنے کی دعوت دے دی ۔ 

تحریک تحفظ آئین نے پاکستان کی سفارتی کامیابی، ایران اور امریکہ میں سیز فائر کو خوش آئند قرار دیا ۔اجلاس میں پاکستان اور افغانستان کے مابین چائنہ میں ہونے والے مذاکرات کو بھی سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جمعرات اور جمعہ کو تعطیل کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری