تحریک انصاف کا کل ہونیوالاجلسہ ملتوی کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے کل ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ دو ہفتے کا سیشن فائر ہمیشہ کا سیشن فائر ہوگا، امید کرتے ہیں کہ کوئی سیاسی جماعت خلاف ورزی نہیں کرے گی۔
بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ تو بہت لمبی ہے،مئی میں ہم سب کھڑے تھے حکومت کے ساتھ، لیکن جو ساتھ کھڑے تھے بہت سے ڈس کوالیفائی ہو گئے،اس کا افسوس بہت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ حکومتی وفد ہمارے پاس آیا،ہمارا جو جلسہ تھا جو کل ہونا تھا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اس ملک کے گڈ ول کیلئے ملتوی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جمعرات اور جمعہ کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
قومی اسمبلی کے آج بدھ کی شام ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کل کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
بییرسٹر گوہر نے کہا، ہم امید کرتے ہیں کہ دو ہفتے کا سیز فائر ہمیشہ کا سیز فائر ہوگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کوئی سیاسی جماعت خلاف ورزی نہیں کرے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا، حکومت کے خلاف چارج شیٹ تو بہت لمبی ہے۔ مئی میں ہم سب کھڑے تھے حکومت کے ساتھ لیکن جو لوگ ساتھ کھڑے تھے بہت سے ڈس کوالیفائی ہو گئے۔اس کا افسوس بہت ہے۔
ہمیں خوشی ہے کہ حکومتی وفد ہمارے پاس آیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا، ہمارا جو جلسہ تھا جو کل ہونا تھا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اس ملک کے گڈ ول کے لیے جلسہ ملتوی کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے سامنے آنے والی خبروں کے مطابق پی ٹی آئی کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے لیاقت باغ میں جلسہ کی صورت میں کوئی کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی تھی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی جلسہ خیبر پختونخوا کی حدود میں کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا تھا۔