حکومت کا موٹر سائیکل مالکان کو بڑا ریلیف دینےکا فیصلہ

اب صرف ٹرانسفر فیس نہیں دیگر چارجز بھی وصول نہیں ہونگے،محکمہ ایکسائز کی جانب سے موٹرسائیکل ٹرانسفر پر فیس ودیگر چارجز معاف کردیئے گئے،حکومت نے عوام کو اس مد میں 20کروڑ کا ریلیف دیا ہےجو محکمہ ایکسائز برداشت کریگا

Apr 08, 2026 | 16:11:PM
حکومت کا موٹر سائیکل مالکان کو بڑا ریلیف دینےکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)حکومت نے موٹر سائیکل مالکان کو بڑا ریلیف دینے کااعلان کردیا۔
اب صرف ٹرانسفر فیس نہیں دیگر چارجز بھی وصول نہیں ہونگے،محکمہ ایکسائز کی جانب سے موٹرسائیکل ٹرانسفر پر فیس ودیگر چارجز معاف کردیئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے موٹرسائیکل سواروں کیلئے فیول سبسڈی کا اعلان کیا ہے تاہم اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے موٹرسائیکل کی ملکیت اپنے نام ہونا ضروری ہے،محکمہ ایکسائز نے شہریوں کو مزید سہولت کیلئے ملکیت ٹرانسفر فیس معاف کردی ہے۔
ایڈیشنل رجسٹریشن مارک فیس 1000 اورسمارٹ کارڈ فیس 1300بھی معاف کردی گئی ہے،حکومت نے عوام کو اس مد میں 20کروڑ کا ریلیف دیا ہےجو محکمہ ایکسائز برداشت کریگا،شہری اس رعایت سے 6 اپریل تا 5 مئی 2026 تک استفادہ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد پیٹرول55 اور ڈیزل95 سستا ہونے کا امکان
ڈی جی ایکسائزعمرشیرچٹھہ کاکہناہے کہ یہ رعایت لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس پر لاگو نہیں ہوگی،تاہم ٹرانسفر فیس ودیگر رجسٹریشن سے متعلق چارجز بدستور معاف رہیں گے۔