عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد پیٹرول55 اور ڈیزل95 روپےسستا ہونے کا امکان
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی ہو چکی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنگ بندی کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا موٹر سائیکل مالکان کو بڑا ریلیف دینےکا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ 95 سے 100 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے جب کہ پٹرول کی قیمت میں55 روپے فی لیٹر کمی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سونا 9500 روپے سستا،فی تولہ اب کتنے کاہوگیا؟
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔
اگر مذکورہ کمی کی تجاویز منظور کی جاتی ہیں تو پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت کم ہو کر بالترتیب 313 سے 323 اور ڈیزل کی قیمت 420 سے 430 روپے فی لیٹر ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کو بڑا صدمہ!اہم شخصیت کا انتقال ہو گیا
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ریکارڈ اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے موٹر سائیکل، رکشا، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت کسانوں کے لیے ریلیف پیکیجز کا بھی اعلان کیا تھا۔