سونا 9500 روپے سستا،فی تولہ اب کتنے کاہوگیا؟

Apr 09, 2026 | 14:00:PM
 سونا 9500 روپے سستا،فی تولہ اب کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستی ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونا 95 ڈالر کمی کے ساتھ 4723 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 9500 روپے سستاہوگیاجس کے بعدایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپےہوگئی۔
دس گرام سونا 8145 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے کاہوگیاجبکہ چاندی 300 روپے سستی ہونے کے بعد7884 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی بڑی کمی ہوگئی
واضح رہے کہ گزشتہ روزسونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہواتھا،عالمی بازار میں سونا 157 ڈالر مہنگا ہوکر 4814 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاتھاجبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 15 ہزار 700 روپے مہنگاہونے کے بعد 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے تک جاپہنچاتھا۔

 یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں طلباء پرانی کتابیں پڑھنے پر مجبور،نئی کتب کی فراہمی کامطالبہ
دس گرام سونا 13ہزار 460 روپے مہنگاہواتھاجس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے پر پہنچ گئی تھی جبکہ ایک تولہ چاندی 440 روپے مہنگی ہوکر 8184 روپے پر پہنچ گئی  تھی۔