لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا، کنسرٹ منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال میں لیڈی گاگا کے کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جسے گلوکارہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث منسوخ کردیاگیاہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہونےکے باعث گانے سے قاصر ہیں۔
گلوکارہ نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان سے معذرت کی اور کہا کہ اپنے طے شدہ کنسرٹ سے صرف چند دن پہلے ہی انہیں اپنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث انہوں نے لائیو پرفارمنس کے بجائے آرام کرنے اور صحت یاب ہونے کا انتخاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ماورا کی طرح کوئی نہیں رو سکتا؛ عروہ حسین کاچیلنج
لیڈی گاگا نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد کیا ہے۔