ہمایوں سعیدکے ساتھ کیوں کام نہیں کرناچاہتی؟جیاعلی کااہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل واداکارہ جیا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نامور اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں۔
جیا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پنجابی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ان سے سوال کیاگیاکہ آپ کس اداکار کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گی؟اس کے جواب میں جیا علی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں ہمایوں سعید کے ساتھ میں کام نہیں کرنا چاہوں گی۔
جیاعلی نے اپنے جواب کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ ایک بڑے اداکار اور پروڈیوسر ہیں اور ایک اچھے انسان بھی ہیں لیکن کسی وجہ سے میں ان کے ساتھ خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتی، اس لیے میں ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل قریشی کا ستارہ امتیاز نہ ملنے پر طنزیہ ردعمل وائرل
جیاعلی نے مزید کہا کہ اگر انہیں ماہرہ خان کی والدہ کا کردار بھی آفر کیا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا کیونکہ انہیں عمر کے حوالے سے کسی قسم کا عدم تحفظ نہیں ہے۔