فیصل قریشی کا ستارہ امتیاز نہ ملنے پر طنزیہ ردعمل وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار فیصل قریشی نے صدارتی ایوارڈ نہ ملنے پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ ردعمل دےدیا۔
معروف اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے سرکاری اعزاز ستارہ امتیازملنے سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو عنقریب ستارہ امتیاز ملنے والا ہے؟اس سوال کے جواب میں اداکار نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ امتیاز( شاپنگ سپر اسٹور) میں جا کر کھڑا ہوجاؤں اور کہوں مجھے ستارہ نہیں مل رہا۔
فیصل قریشی نے مزید کہا کہ میرا نام دو بار واپس بھیجا گیا ہے مجھے انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 33 سال ہوگئے ہیں۔
میزبان کی جانب سے سنجیدگی سے سوال پوچھا گیا کہ ایسی کیا کمی رہ گئی تھی جس کے باعث سرکاری اعزاز کے لیے نام نہیں آیا، جس پر اداکار نے دوبارہ طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھ میں کیلشیئم کی کمی رہ گئی ہے اس لیے ایوارڈ نہیں دے رہے، جس پر میزبان قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی ’’دیا بین‘‘ کو گہرا صدمہ
فیصل قریشی نے مزید کہا کہ مجھے لوگوں نے بتایا ہے کہ تمغہ امتیاز کیلئے ہم ای میلز کررہے ہیں، میں سیاسی بھی نہیں ہو ںایک محب وطن انسان ہوں، جب بھی کبھی تمغہ امتیاز کیلئے میرا نام آئے گا تو میں اسے ضرور لوں گا۔