ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جنگ بندی معاہدے کی توثیق ، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا۔
ایران نے وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے اظہار تشکر کیا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی جنگ بندی کی کوششوں کوسراہتے ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے جنگ بندی کیلئے ان تھک محنت کی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پر حملے رک گئے تو ایران بھی حملے روک دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج سے رابطے کے ساتھ آبنائے ہرمز سے دو ہفتے تک محفوظ ٹرانزٹ ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں ہلچل،تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے ایران پر بڑے حملے کی ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی تھی۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو 2 ہفتوں کیلئے مؤخر کر دیا گیا ہے اور اس دوران دو طرفہ جنگ بندی نافذ رہے گی۔