وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے توسیع کی اپیل

Apr 08, 2026 | 00:39:AM
وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے توسیع کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے توسیع کی اپیل کردی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوشیشیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جذبہ خیرسگالی کے تحت ایرانی بھائی دو ہفتے کے لیے آبنائے ہرمز کو کھول دیں، تمام فریق دو ہفتوں کے لیے سیز فائر کرکے سفارتکاری کے ذریعے جنگ کے خاتمے تک پہنچیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ایکس پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔ایرانی صدر اور امریکی نائب صدر کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دی گئی ڈیڈلائن میں توسیع کا اشارہ دیا تھا۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ثالثوں کے ذریعے ایران سے ہونے والی بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے، اس لیے 5 گھنٹے بعد ختم ہونے والی ڈیڈلائن کو ممکنہ طور پر بڑھایا جاسکتا ہے۔