مالاکنڈ: برقعہ پہن کر خواتین کو لوٹنے والا چور گرفتار

Apr 08, 2024 | 19:28:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں برقعہ پہن کر خواتین کو لوٹنے والا چور گرفتار ہو گیا، چور کے برقعہ پہنے ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی۔

مالاکنڈ میں برقعہ پہن کر شاپنگ مارکیٹ میں خواتین کو لوٹنے والاملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، ملزم نے عید کیلئے خریداری کرنے والی کئی خواتین کو لوٹ لیا، ملزم کو گرفتار کرکے لیویز پوسٹ منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کا نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

دوسری جانب لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عادل کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے اور تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔