چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے رابطوں کا عمل تیز کردیا

Apr 08, 2024 | 11:19:AM
چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے رابطوں کا عمل تیز کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عاجز جمالی )پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لئے خصوصی کمیٹی کے اراکین کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے، امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لئے متحرک ،پی پی پی  سینیٹ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سے شیری رحمان اور نوید قمر نے رابطہ کرکے  انتخابات کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیدیا۔

چئرمین سینیٹ الیکشن میں اپنے امیدوار کی یقینی کامیابی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی خصوصی کمیٹی کے ارکان نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دئیےہیں،سینیٹر شیری رحمان اور نوید قمر نے امیدوار برائے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کیساتھ رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے انتخابات کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا۔

پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے،پاکستان پیپلزپارٹی اتحادیوں کے ہمراہ کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری کو ثابت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جیالے تیار رہیں کل عوام اور کارکنان  ایک جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ’ججوں کو بھیجے جانیوالے خطوط میں ملا کیمیکل عام نہیں‘