"مجھے ہندو ہونے اور بیوی کو مسلمان ہونے پر فخر ہے"، منوج باجپائی

Apr 08, 2023 | 23:28:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی معروف اداکار منوج باجپائی نے اپنی مسلمان بیوی سے متعلق کھل کر بول پڑیں، اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے ہندو اور بیوی کو مسلمان ہونے پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت  فلم انڈسٹری میں ایسی بہت سی جوڑیا ں ہیں جنہوں نے مذہب سے باہر شادیاں کی ہیں ،جبکہ کئی معروف شخصیات کی  شادیاں تو ہندو اور مسلمان کے درمیان ہوئی ہیں  جن میں  شاہ رخ خان اور گوری خان، سیف علی خان اور کرینہ کپور، سوہا علی خان اور کونال کھیمووغیرہ  شامل ہیں ،  بھارتی اداکار منوج باجپائی بھی انہی ہندو اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کی بیویاں مسلمان ہیں۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق منوج باجپائی اور شبانہ رضا کی شادی 2006ئ میں ہوئی تھی۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں منوج باجپائی نے کہا ہے کہ "شبانہ کو اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے اور مجھے اپنے ہندو ہونے پر فخر ہے۔ الگ الگ مذہب کے ساتھ ہم خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں"۔

منوج باجپائی نے بتایا کہ" وہ ہنسل مہتا کی ایک پارٹی میں ملے تھے اور پہلی نظر میں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے۔شبانہ نے کوئی میک اپ نہیں کر رکھا تھا اور اس کے بالوں میں تیل لگا ہوا تھا۔ میں نے سوچا کہ بالی ووڈ کی کسی ہیروئن میں تو اتنی جرأت نہیں ہو سکتی کہ بالوں میں تیل لگا کر پارٹی میں آ جائے۔ بس اس کی اسی سادگی پر میرا دل آ گیا"۔