رانی مکھر جی نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتا دی

Apr 08, 2023 | 20:32:PM
رانی مکھر جی نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھر جی اپنے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا پر نا آنے کی وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ رانی مکھرج  ان نامور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کی سوشل میڈیا پر کمی محسوس کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کبھی اپنا اکاؤنٹ نہیں بنایا۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے وضاحت کی ہے کہ" انہوں نے خود کو سوشل میڈیا کی رنگا رنگ دنیا سے دور کیوں رکھا ہوا ہے, رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ "سوشل میڈیا سے ایک شخص کی انفرادیت پر بہت زیادہ دباؤ پڑتا ہے اور دوسری طرف آپ کو روزانہ کی بنیاد پر خود کو سوشل میڈیا پر برقرار رکھنا پڑتا ہے"۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ "میں ان دونوں چیزوں کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتی ہوں، یہ ہر شخص کا ذاتی انتخاب ہے کہ وہ کتنا دباؤ برداشت کرنا چاہتا ہے",انہوں نے بتایا کہ "جب سوشل میڈیا کا آغاز ہوا تو مجھے ہر کسی نے سوشل میڈیا پر آنے کیلئے کہا لیکن میں نے ان کو صاف جواب دے دیا کہ میں اس میں خود کو مطمئن محسوس نہیں کرتی اور اسی لئے میں اس میں اپنے ہاتھ نہیں جلانا چاہتی ہوں"۔

رانی مکھرجی نے کا کہنا تھا کہ "وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو الگ الگ رکھتی ہیں چناں چہ وہ اپنی بیٹی ادیرا کے سامنے کبھی اپنے فلموں کا ذکر نہیں کرتی ہیں"۔