روپیہ  کمزور،ڈالرتگڑا،دیگر کرنسیوں کی کیا صورتحال رہی؟ ہفتہ وار رپورٹ جاری 

Apr 08, 2023 | 12:02:PM
روپیہ  کمزور،ڈالرتگڑا،دیگر کرنسیوں کی کیا صورتحال رہی؟ ہفتہ وار رپورٹ جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈالر و دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی،سیاسی غیر یقینی صورتحال سےروپیہ شدید پریشر میں دیکھا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک  ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 288 تک ریکارڈ کیا گیا ،آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر ہونے پر بھی روپیہ دباؤ کا شکار رہا،ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر کی بلند سطح 288 روپے اور 283.50 روپے کم سطح رہی،ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 86 پیسے مہنگا ہوا۔

 ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 283.79 روپے سے بڑھ کر 284.65 روپے پر بند ہوا ،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4.50روپے مہنگا ہوگیا،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے سے بڑھ کر 291.50 روپے پر پہنچ گیا ،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 روپے 50 پیسے کی بلند سطح قائم کردی۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی خام مال مزید مہنگا ہوجائے گا ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے سے مہنگائی کی رفتار مزید بڑھ جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار  رپورٹ جاری

ایک ہفتے میں یورو 4 روپے مہنگا ہوکر 315 روپے پر پہنچ گیا،ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ 4 روپے مہنگا ہوکر 315 روپے پر پہنچ گیا، امارتی درہم 1.70 روپے مہنگا ہوکر 79.50 روپے پر پہنچ گیا ،ایک ہفتے میں سعودی ریال 70 پیسے مہنگا ہوکر 77 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق  ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 3.60 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4.23 ارب ڈالر سے کم ہوکر 4.20 ارب ڈالر رہ گئے۔