اسرائیل:حملہ آور نے سیاحوں کو کچل ڈالا

Apr 08, 2023 | 11:52:AM
اسرائیل:حملہ آور نے سیاحوں کو کچل ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل کے ساحلی شہر تل ابیب میں حملہ آور نے سیاحوں کو کار سے کچل ڈالا۔

حملے میں ایک اطالوی سیاح ہلاک اور 5 دیگر سیاح زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور عرب اسرائیلی تھا اور ہلاک ہونے والے افراد غیر ملکی سیاح تھے۔مقبوضہ بیت المقدس حملے کے بعد پولیس اور فوج کی اضا فی نفری طلب کرلی گئی۔

ضرور پڑھیں :حکومت کا گیس چوروں اور ڈیفالٹرز  کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ 

دوسری جانب اطالوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والا ایک شخص اس کا شہری تھا۔