حکومت کا گیس چوروں اور ڈیفالٹرز  کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ 

Apr 08, 2023 | 11:37:AM
حکومت کا گیس چوروں اور ڈیفالٹرز  کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے گیس چوروں اور ڈیفالٹرز  کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت پیٹرولیم نے گیس چوری کی روک تھام اور ریکوری بل 2023 تیار کرلیا ۔

 گیس چوری کی روک تھام اور ریکوری کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائینگی،حکومت اس حوالے سے قانون سازی کریگی،گیس چوری روکنے اور ریکوری بہتر کرنے کیلئے یہ  قانون بنے گا،بل کے تحت گیس یوٹیلیٹی کورٹس بنائی جائینگی،عدالتوں میں ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی مشاورت سے جج تعینات ہوگا ۔

 عدالتوں میں گیس چوری اور بقایا جات کے  مقدمات سنے جائیں گے،عدالتوں کے دائرے کار کا تعین بھی چیف جسٹس ہائی کورٹ کی مشاورت سے  ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیںموسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت گیس چوری اور ریکوری میں بہتری لانا چاہا رہی ہے،غیر ضروری حکم امتناعی کیس میں التوا سے بچنے کیلئے حکومت نے فیصلہ کیا ،مخصوص عدالتوں میں گیس چوری کے مقدمات نمٹانےکی حد مقرر کی جائے گی۔ 

مقررہ حد کے اندر چوری اور ریکوری کے مقدمات نمٹائے جائیں گے،  گیس کے شعبے میں نقصانات کنٹرول کرنے اور ریکوری میں یہ قانون موثر معاونت کرے گا ۔