سعودی ویڈیو کلپ نے عوامی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی

Apr 08, 2022 | 19:37:PM
دو ،سعودی، طالب علم ،لڑ
کیپشن: دو سعودی طالب علم لڑ رہے ہیں (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والے وڈیو کلپ نے عوامی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ العریبہ ٹی وی کے مطابق وڈیو میں خمیس مشیط شہر میں ایک طالب علم سکول کے سامنے ایک شخص کو زدوکوب کر رہا ہے۔ بعض لوگوں نے یہ گمان ظاہر کیا تھا کہ مذکورہ وڈیو میں نظر آنے والا لڑکا اپنے استاد کو مار رہا ہے۔ تاہم عسیر صوبے کے محکمہ تعلیم نے آج جمعے کے روز واضح کیا ہے کہ یہ بات درست نہیں ہے۔

سعودی محکمہ تعلیم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ مار پیٹ کا یہ واقعہ بدھ کی دوپہر ایک ہائی سکول کے باہر انٹرمیڈیٹ کے دو طلبہ کے درمیان پیش آیا۔ مزید کہ سکول انتظامیہ نے جھگڑا ختم کرانے کے بعد دونوں طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق وڈیو کو طالب علم اور استاد کے درمیان مار پیٹ سے منسوب کر کے عوام کو گمراہ کن معلومات پہنچائی گئیں جو درست نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین:ٹرین اسٹیشن پربمباری،35افراد ہلاک،100 زخمی