تیندوے کی آبادی میں موجودگی،مکین خوف وہراس کا شکار

Apr 08, 2021 | 13:30:PM
تیندوے نے مویشیوں کو نقصان پہنچایا
کیپشن: شہری آبادی میں تیندوا گھس گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے بکوٹ میں تیندوا شہری آبادی میں گھس گیا، شہری تیندوے کو آبادی میں دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے علاقے بکوٹ میں شہریوں کو تیندوے نے شدید خوف و ہراس میں مبتلا کردیا، مقامی افراد کا کہنا ہے تیندوے نے مال مویشیوں کو نقصان پہنچایا۔تیندوے کی آبادی میں موجودگی پر اہل علاقہ میں شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔

واضح رہے کہ تیندوے سے نجات کےلیے اہل علاقہ نے محکمہ جنگلی حیات سے اپیل کی کہ تیندوے کو فوری طور پر پکڑ کر آبادی سے باہر نکالیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی ایک تیندوے کو مقامی افراد نے حملہ کرنے پر مار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    مہوش حیات اسلام آباد میں میوزک کنسرٹ پر برہم