سینیٹ کے اندر اپوزیشن ایک صفحے پر ہوگی : سلیم مانڈوی والا

Apr 08, 2021 | 11:20:AM
سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ڈیل کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے، کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔پی ڈی ایم کے ختم ہونے کا تاثر بھی غلط ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تمام اپوزیشن پارٹیوں کیساتھ میٹنگ کی ہے۔ اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کے مطابق طے کیا ہے کہ مل کر بیٹھیں گے۔سینیٹ کے اندر تمام اپوزیشن پارٹیاں ایک صفحے پر ہوں گی۔مسلم لیگ ن کے ساتھ کچھ نہیں کیا ،پارلیمنٹ کی سرگرمی ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں  اگر ایک پیج پر نہ ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پی ڈی ایم ختم ہو گئی ۔چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف انٹراکورٹ اپیل تیار ہے ۔