’’میرا ‘‘کو پاگل خانے سے رہائی مل گئی !!!

Apr 08, 2021 | 10:03:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اداکارہ میرا کو پاگل خانے سےرہائی مل گئی۔کیپٹن نویدنےمیراکی 50ہزارڈالربانڈزکی ضمانت دی۔ ڈاکٹرزنےاداکارہ کو 48 گھنٹے میں امریکا چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن نوید  کی جانب سے پچاس ہزار ڈالر کا چیک جمع  کرانے پر اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہائی مل گئی۔ڈاکٹر نے اداکارہ میرا کو 48گھنٹے میں امریکا چھوڑنے کا حکم دے  دیتے ہوئے ہدایت کی کہ پاکستان جاکراپنا علاج کروائیں۔۔میرا کے سسر راجا خالد پرویز نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا کو فوری طور پر پاکستان بھیج دیا جائےگا۔جب میرا تندرست ہوگی تو امریکا آسکتی ہے،فی الحال ان کا امریکا میں رہنا ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  میراانگلش بولنے کے چکرمیں امریکامیں پھنس گئی تھی ۔ڈاکٹرکے پاس چیک اپ کے لئے گئیں توالٹی سیدھی انگلش بولنے پر ڈاکٹرنے انہیں پاگل قراردیا۔ 24 نیوز کے رابطہ کرنے پر میرا نے مؤقف دینے سے انکار کیا۔