کرکٹ سے اداکاری ۔۔۔مہندر سنگھ دھونی ’کیپٹن 7‘ میں جلوہ گر ہونگے

Apr 08, 2021 | 09:11:AM
بھارتی  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی
کیپشن: بھارتی  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے فلموں میں کام کرنے کی ٹھان لی ، وہ جاسوسی سیریز ’کیپٹن 7‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان ’کیپٹن 7‘ نامی جاسوس ویب سیریز میں اداکاری کریں گے۔ رپورٹس میں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیاکہ کیا یہ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم ہے یا ان کے کرکٹ کیرئیر پر مبنی ہے۔ مہندرا سنگھ کی پروڈکشن کمپنی ’دھونی پروڈکشن‘ کی جانب سے اس ویب سیریز کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ پوسٹ میں بتایا گیاہے کہ دھونی پروڈکشن اور بلیک وائٹ اورینج برانڈز (بی ڈبلیو او )مشترکہ طورپر انیمیٹڈ جاسوس ویب سیریز بنائیں گے۔ پوسٹ کے مطابق پہلا سیزن 2022 میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔ ویب سیریز کی کاسٹ پر کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے گزشتہ برس ماہ اگست میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار ثاقب خان نے شوبز کی دنیا سے علیحدگی کیوں اختیار کی۔۔۔؟