ملک بھر میں 10ستمبر تک تیز بارشوں کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوا،بلوچستان اور کشمیر میں 10ستمبر تک تیز بارشوں کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں 07 سے 10 ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا امکان ہے۔میرپورخاص، شہید بینظیرآباد، ٹنڈو الہ یار، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور گھوٹکی متاثر ہوں گے۔کراچی، حیدرآباد اور بدین میں آج رات سے 10 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ادھرپنجاب میں 07 سے 10 ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں۔ لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، فیصل آباد، جھنگ متاثر ہوں گے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ،خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، وہاڑی، رحیم یار خان اور ڈی جی خان متاثر ہوں گے۔اس کے علاوہ اسلام آباد، مری، گلیات، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے جھٹکے
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ژوب، نصیرآباد علاقوں میں 07 سے 10 ستمبر کے دوران تیز بارشوں کا امکان ہے۔بولان، خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، کیچ، گوادر اور مکران ڈویژن کے دیگر علاقوں میں 07 سے 10 ستمبر کے دوران تیز بارشوں کا امکان ہے۔
مزیدبراں کشمیر میں 07 سے 09 ستمبر کے دوران بارشیں، نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بارشیں متوقع ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، صوابی، پشاور، مردان، کوہاٹ اور کرم میں 07 سے 09 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے 10 ستمبر تک بند رہیں گے