سنگل فیز کنکشن کیلئےڈیمانڈ نوٹس کی فیس بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپراء )لیسکونے سنگل فیز کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے سمارٹ میٹر کی قیمت تیرہ ہزار سات سو چھیاسی روپے کی منظوری ہونے سے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس بڑھ جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل کبڈی پلیئر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے جاں بحق
دوسری طرف لیسکو نے گھروں پر نصب ایک سے زیادہ سنگل فیز میٹرز کا ریکارڈ مرتب کرنابھی شروع کر دیاہے، ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمر سروسز نے صارفین کے قومی شناختی کارڈ نمبرز اور ان پر نصب تمام میٹرز کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے فیلڈ افسران کو مراسلہ بھجوا دیاہے جس میں صارفین کے قومی شناختی کارڈ پر نصب میٹرز کی تعداد کا ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی نے لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں سے میٹرز کا ریکارڈ طلب کیا تھاجس کاپی پی ایم سی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا،کمپنیوں کی جانب سے نصب میٹرز کی تعداد اور صارفین کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا،اس ریکارڈ کی بنیاد پر زیادہ میٹرز کو پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کے لئے نصب کرنے کی نشاندہی ہو سکے گی،پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کے لئے نصب ہونیوالے میٹرز پر نیپرا قوانین کے تحت کارروائی کی جا سکے گی اورقوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کیخلاف حکومتی فیصلے کی روشنی میں کارروائی ہو گی۔