بھارت میں خاتون پر درخت سے باندھ کر تشدد اور بے لباس کرنے کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کڈالور میں ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 4 خواتین نے ایک خاتون کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے اُتارنے کی کوشش کی۔
اس واقعے کی 2 منٹ 13 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پیدا کر دیا،پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ زمین کے جھگڑے کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر 3 ملزم خواتین تاحال مفرور ہیں، خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جاسکے۔
Woman Tied To Tree, Beaten, Stripped In Tamil Nadu, Video Sparks Outragehttps://t.co/3h2HpeossP pic.twitter.com/Oa4nTvN94s
— NDTV (@ndtv) September 7, 2025
وائرل ویڈیو میں متاثرہ خاتون کو اس کی اپنی ساڑی سے درخت کے ساتھ باندھا گیا ہے جبکہ خواتین اسے گالیاں دیتے ہوئے لاٹھی اور ہاتھوں سے تشدد کر رہی ہیں۔
ایک خاتون اس کے بال پکڑ کر کھینچتی ہے جبکہ دوسری اس کا بلاؤز اتارنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ اسے ذلیل کیا جا سکے۔
دورانِ تشدد ایک خاتون کہتی ہے کہ ’تم کتے کے برابر ہو ۔
ویڈیو میں ایک عورت واقعہ کی ریکارڈنگ کر رہی ہے اور ملزم خواتین کو خبردار کر رہی ہے کہ وہ سب جیل جا سکتی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ باز نہیں آتیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس بربریت پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔