بابر اعظم کا بنگلہ دیش پریمیئرسے معاہدہ طے پا گیا

Sep 07, 2023 | 22:13:PM
بابر اعظم کا بنگلہ دیش پریمیئرسے معاہدہ طے پا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بنگلہ دیش پریمیئرسے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم 2017 کے بعد اب بی پی ایل کھیلیں گے، انہوں نے رنگ پور رائیڈرز سے معاہدہ سائن کر لیا ہے۔

بابر اعظم  نے 2017 میں آخر ی بار سلہٹ سکسرز کی جانب سے بی پی ایل کے میچز کھیلے تھے، قومی ٹیم کے کپتان کے معاہدے کی سائننگ کا انکشاف ٹیم کے سوشل میڈیا مینجر نے ذاتی اکائونٹ پر کیا ہے۔

دوسری جانب رنگ پوررائیڈرز کی جانب سے  نئی سائننگ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹ بھی بابراعظم کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔