کراچی کے تاجروں کے مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، ڈاکٹر گوہر اعجاز

Sep 07, 2023 | 20:33:PM
کراچی کے تاجروں کے مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، ڈاکٹر گوہر اعجاز
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگراں وزیرِ تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے نگران وزیرِ تجارت سے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتِحال پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سندھ نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کو کراچی کے تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز سے ملاقات

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ تجارت تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے اور کراچی کے تاجروں کے مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔