خوفناک ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Sep 07, 2023 | 09:37:AM
 لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ ارائیاں سٹاپ پر ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ ارائیاں سٹاپ پر ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ارائیاں سٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی والے ناشتہ کر رہے تھے کہ بے قابو ڈمپر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پردم توڑگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں: پرائز بانڈز رکھنے والوں کی سنی گئی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد انڈس ہسپتال منتقل کردیا۔