بھارتی آل راؤنڈر ہسپتال پہنچ گئے ، تصا ویر وائرل

Sep 07, 2022 | 11:52:AM
بھارتی آل راؤنڈر ہسپتال پہنچ گئے ، تصا ویر وائرل
کیپشن: بھارتی کر کٹر
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی سرجری کے بعد کی تصاویر سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی کر کٹر رویندرا جڈیجا  کو بھارتی کر کٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ 2022 کے لئے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا ، رویندرا جڈیجا  نے پہلا میچ پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد ان کو  انجری کے باعث ایشیا کپ 2022 سے باہر کر دیا گیا تھا ۔ رویندرا جڈیجا کے گھٹنے کی سرجری کامیاب رہی جس کے بعد ان کی اسپتال کے بستر سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

 ضرور پڑھیں : بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا بھی پاکستانی بولر کی دیوانی نکلیں

رویندرا جڈیجا کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد اپنی پریکٹس شروع کریں تا کہ اپنی ٹیم میں واپس ا سکیں اور ایشیا کپ کہ بقیہ میچیز  کا حصہ بن سکیں ۔