بانی کا پیغام کوئی اور دینا چاہتا ہے تو دیدے،میرے اوپر 40 مقدمات ہیں،علیمہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اگر بانی کا پیغام کوئی اور دینا چاہتا ہے تو دیدے،میرے اوپر چالیس مقدمات ہیں، ایک میں انھوں نے گرفتار کرنا ہے، قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں بانی کا پیغام آ کر دے دیتی ہوں وہ آگے ایڈیٹ ہوجاتا ہے،ہماری پارٹی میں بانی کا پیغام دینا والا اور کوئی نہیں ہم اکیلے ہی ہیں،ہم نے جو پیغام دینا ہوتا ہے، ہمارے تو پاس ہی کوئی کھڑا نہ ہو،ملک کو جوڑ کر رکھنے کے لیے بانی کا جیل سے باہر آنا ضروری ہے،کشمیر، گلگت بلتستان کے حالات دیکھ لیں اورکے پی میں بھی حالات خراب ہیں،دنیا کا کوئی اور ملک ہوتا تو سب مل کر بیٹھتے۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں میں اب کون فیل تصور ہو گا ؟۔۔ نیا فارمولا تیار