سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی پاکستان واپسی کے انتظامات کر دیے؛اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) وزیر خارجہ وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر مشتا ق سے فون پر بات کی،سینیٹر مشتا ق خیریت سے ہیں اور بلند حوصلہ ہیں،پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے سابق سینیٹر مشتا ق کی 9 اکتوبر کو پاکستان واپسی کے انتظامات کر دیے ہیں۔
وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچنے پر میں نے پاکستان کے سفیر برائے اردن کے ذریعے سابق سینیٹر مشتا ق سے فون پر بات کی،سینیٹر مشتا ق خیریت سے ہیں اور بلند حوصلہ ہیں ، میں نے سینیٹر مشتا ق کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا۔
انہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت میں صمود فلوٹیلا میں شرکت کر کے غزہ کے محاصرے کو توڑنے اور انسانی امداد پہنچانے کے لیے ثابت قدمی دکھائی,ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر مشتاق نے پاکستان کی وزارتِ خارجہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک دوست یورپی ملک کے مشن کے ذریعے تل ابیب، اسرائیل میں ان سے رابطہ کیا۔
نائب وزیر اعظم نے مزید آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ سابق سینیٹر نے اردن میں اپنے قیام اور تحفظ کے دوران پاکستان کے سفارتخانے کی مکمل مدد اور تعاون پر بھی اظہارِ تشکر کیا,
اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے سابق سینیٹر مشتا ق کی 9 اکتوبر کو پاکستان واپسی کے انتظامات کر دیے ہیں۔

یہ پڑھیں ؛ ماسکو فارمیٹ اجلاس، اختتام پذیر، اعلامیہ جاری، افغانستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ