پاکستان ریلوے اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں معاہدہ ،مسافروں کو ٹکٹیں آسانی سے ملیں گی

Oct 07, 2025 | 22:18:PM
پاکستان ریلوے اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں معاہدہ ،مسافروں کو ٹکٹیں آسانی سے ملیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ریلوے اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے مابین تاریخی معاہدہ طے پا گیا،مسافر اب اے ٹی ایم، موبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ، بینک برانچز، نادرا ای سہولت مراکز، ڈیبیٹ کارڈ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے آسانی سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ریلوے آمدنی کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، ریلوے کے حکام اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔مسافر اب اے ٹی ایم، موبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ، بینک برانچز، نادرا ای سہولت مراکز، ڈیبیٹ کارڈ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے آسانی سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔اس نظام کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ون لنک روزانہ تین مرتبہ براہِ راست رقم قومی خزانے میں منتقل کریں گے۔ون لنک 40 بینکوں پر مشتمل کنسورٹیم ہے جو ادائیگیوں کے نظام کو مربوط بنائے گا۔

اس موقع پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان ریلوے کی تاریخ کا سنگِ میل اور وزیرِاعظم کے کیش لیس وژن کی حقیقی مثال ہے۔ یہ اقدام ریلوے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی سمت میں اہم پیش رفت ہے۔ کیش لیس سسٹم سے ادائیگی کا عمل شفاف، مؤثر اور تیز تر ہو گا۔یہ ڈیجیٹل قدم ریلوے سروس کو شفاف، تیز اور صارف دوست بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔پاکستان ریلوے کی یہ نئی راہ عوام کے لیے بہتر اور آسان ٹکٹنگ کے تجربے کی ضمانت دیتی ہے۔نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، اسٹیٹ بینک، ون لنک اور فِن نیٹ کے تعاون سے عوام کو جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل پریس کلب پر پولیس کا حملہ:چارٹر آف ڈیمانڈ پیش،سخت کارروائی کا مطالبہ