پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آج ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے ٹکٹس آج سے فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے۔
آن لائن ٹکٹس آج شام 5 بجے سے pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہوں گے۔ لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ میچز کے لیے جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز میں داخلہ فری ہو گا۔
لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ کے فزیکل ٹکٹس 8 اکتوبر سے ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز پر ملیں گے، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئے بری خبر
ایک شناختی کارڈ پر پانچ ٹکٹس خریدی جا سکیں گی، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہوگی، فیصل آباد میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو ہوں گے۔
فیصل آباد میں جنرل انکلوژر ٹکٹس 400 روپے سے شروع ہو گی اور وی آئی پی ٹکٹس 3 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔