اس مرتبہ ایسی ڈوز دیں گے کہ بھارت قیامت تک یاد رکھے گا: شیخ رشید

Oct 07, 2025 | 14:47:PM
اس مرتبہ ایسی ڈوز دیں گے کہ بھارت قیامت تک یاد رکھے گا: شیخ رشید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر اب بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو ایسی ڈوز دینگے کہ وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کا دماغ خراب ہے اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے۔ اب کی بار ایسی ڈوز دینگے کہ وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔

شیخ رشید نے واضح کیا کہ بھارت نے اگر پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو پھر  نہ وہاں بالا جی کے مندر کی گھنٹیاں بجیں گی، نہ چڑیا چہکے گی اور نہ گھاس اُگے گی اور دنیا یہ دیکھے گی۔ 

مزید پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کاعدالت میں پیش ہونے سے انکار

سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ پہلے مجھے اعزاز ایس ایچ او نے داگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا، اب یہاں اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، مجھے کہا گیاہے آپ یہاں انتظار کریں، میں پاکستان میں نہیں تھا پاکستان سے باہر تھا، واپس آیا تو میرا نام ملزموں کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا، آج میری اڈیالہ میں پیشی ہے لیکن مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اچھا ہوگا تاکہ اصلی میں جوڈو کراٹے ہوں۔