روسی صدر پیوٹن اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر گفتگو کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کا بات چیت سے حل نکالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:نئے اپوزیشن لیڈرز کا تقرر،بانی پی ٹی آئی کوپارٹی رہنماؤں نے کیا مشورہ دیا تھا ؟
پیوٹن اور نیتن یاہو کے درمیان شام میں مزید استحکام پر بھی گفتگو ہوئی۔