آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئےسکواڈز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے سکواڈز کا اعلان کردیا۔
سلیکشن پینل نے ون ڈے سیریز اور پہلے دو ٹی ٹونٹی میچز کے لیے سکواڈز کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 اکتوبر، 2، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا کے وائٹ بال سکواڈز کی قیادت آل راؤنڈر مچل مارش کریں گے، جبکہ مچل اسٹارک، میٹ شارٹ اور مچل اوون کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

میتھیو رینشا کو 2022 کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جوش انگلس کی معمولی انجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
فاسٹ بولر پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے باعث جبکہ آل راؤنڈر گلین میکسویل بازو میں فریکچر کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ مارنو س لبوشین بھی ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔