میں عمران خان کو خوامخواہ فتنہ نہیں کہتی، مریم نواز 

Oct 07, 2022 | 20:36:PM
مسلم لیگ نون, نائب صدر, مریم نواز, عمران خان, خوامخواہ فتنہ نہیں کہتی,
کیپشن: مریم نواز گفتگو کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کاکہناہے کہ میں عمران خان کو خوامخواہ فتنہ نہیں کہتی۔ عمران خان کی جو چیز اٹھائیں گے اس میں سے سازش نکلتی ہے اس کا نام سازشی خان ہونا چاہئے تھا۔ 
لندن میں  گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ سازشی خان لوگوں کو کہتا رہا کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والے جھوٹے ہیں اور خود ممبر کی خریدوفروخت کی منڈیاں لگا کر بیٹھا رہا۔ان کاکہناتھا کہ ہارس ٹریڈنگ اگر شرک ہے تو سب سے بڑے مشرک تو خان صاحب خود ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کامزید کہناتھا کہ سب کو پتہ ہے کہ دوہزار گیارہ میں نواز شریف کےخلاف اس کو کس نے لانچ کیا۔ کس کو پتہ نہیں ہے کہ دوہزار چودہ کے دھرنے میں اس کے پیچھے کون تھا۔ کس کو پتہ نہیں ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں نواز شریف کے جیتنے والے اراکین کو عمران خان کے ساتھ ملایا۔سب کو پتہ تھا کہ نواز شریف کے رہتے عمران نہیں جیتا سکتا تو نواز شریف پر جھوٹے کیس بنا کر انہیں میدان سے باہر کر دیا۔
مریم نواز نے کہاکہ سب کو پتہ ہے کہ بلوچستان کی حکومت سازش کے بغیر نہیں بدلی گئی۔سینیٹ کے الیکشن اپوزیشن کی تعداد پوری دنیا جانتی ہے کہ زیادہ تھی۔لیکن عمران خان سازش کر کے سینیٹ کا الیکشن جیت گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ