بختاور بھٹو زرداری نے دوسرے بیٹے کا نام کیا رکھا ؟

Oct 07, 2022 | 16:42:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بختاور بھٹو زرداری نے دوسرے بیٹے کا نام کیا رکھا ؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن، سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام رکھ دیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنے دوسرے  بیٹے کا نام میر سجاول محمود چوہدری رکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 10 اکتوبر کو پیدا ہونے والے بختاور بھٹو کے پہلے بیٹے کا نام میر حاکم محمود چوہدری ہے۔

واضح رہے کہ اپنے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر بختاور بھٹو اور اُن کے شوہر محمود چوہدری نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔