بلوچستان  زلزلہ قابل افسوس۔۔مرنے والوں کےلواحقین کو معاوضہ ادا  کیا جائے :بلاول

Oct 07, 2021 | 11:37:AM
  پیپلز پارٹی ، بلاول ،بلوچستان، زلزلے ، اظہار افسوس،وفاقی
کیپشن:   وفاقی اور بلوچستان حکومتیں زلزلے کے زخمیوں کی صحت کے لئے ٹھوس اقدامات کریں:بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور بلوچستان حکومتیں زلزلے کے زخمیوں کی صحت کے لئے ٹھوس اقدامات کریں، وفاقی اور بلوچستان حکومتیں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کریں۔انہوں نےہدایت کی ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کی قیادت زلزلہ متاثرین کی مدد کرے،زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے نیب آرڈیننس مسترد کردیا