پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، ثالثی پر ترکیہ، قطر کے شکرگزار ہیں:عطا تارڑ

Nov 07, 2025 | 21:08:PM
پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، ثالثی پر ترکیہ، قطر کے شکرگزار ہیں:عطا تارڑ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے، پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اطلاعات عطاء تاڑر نے بتایا کہ پاکستان اپنے اصولی موقوف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ افغان طالبان دوحہ امن معاہدے 2021 کے مطابق اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں اب تک ناکام رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ افغان عوام سے خیر سگالی کا جذبہ رکھتا ہے اور ان کے لیے ایک پر امن مستقبل کا خواہش مند ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان طالبان حکومت کے ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گا جو افغان عوام یا پڑوسی ممالک کے مفاد میں نہ ہوں، پاکستان اپنی عوام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کی آزربائیجان کے صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی ساتھ